جو میری آنکھ میں ٹھہرے نہیں وہ چھوڑ دئے
جو میری آنکھ میں ٹھہرے نہیں وہ چھوڑ دئے
تمہارے جیسے کئی بت بنا کے توڑ دئے
میں تیز چلنے کا عادی تھا قافلے میں مجھے
جو لوگ سست ملے راستے میں چھوڑ دئے
خدا نے لمس اتارا مگر یہاں ہم نے
بدن کے سلسلے تاروں کے ساتھ جوڑ دئے
ہمارے دل کا پرندہ اڑان بھرنے لگا
کسی نے پھر سے پٹاخے ہوا میں پھوڑ دئے
میں جن کے ساتھ کبھی بات کرتا رہتا تھا
مرے حریف نے وہ آئنے بھی توڑ دئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.