جو مجھ پہ تھی وہ نظر عنایت بحال کر
جو مجھ پہ تھی وہ نظر عنایت بحال کر
مدہوش کر مجھے میری حالت بحال کر
گمنامیوں کے حبس میں دم گھٹ کے رہ گیا
بدنام کر مجھے مری شہرت بحال کر
بزم خیال سونی پڑی ہے ترے بغیر
مسند سنبھال دل کی صدارت بحال کر
اس خامشی نے مجھ کو گراں گوش کر دیا
اک چیخ مار میری سماعت بحال کر
اب چاہتا ہوں تخلیہ تیرے خیال سے
کچھ دن مرے دماغ کی خلوت بحال کر
رونے سے چین ملتا ہے لیکن رلائے کون
اے ملکۂ سکون اذیت بحال کر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.