جو مقدر میں نہیں اس کی طلب رکھتے ہیں
جو مقدر میں نہیں اس کی طلب رکھتے ہیں
ہم بھی اے یار ہیں کیا دل کو عجب رکھتے ہیں
جستجو کچھ بھی نہیں تیرے سوا جان غزل
ہم تو سانسیں بھی رواں تیرے سبب رکھتے ہیں
شیریں گفتار بھی ہیں زلف سیہ کار بھی ہیں
خوبرو چہرے پہ آنکھیں بھی غضب رکھتے ہیں
تجھ کو دیکھیں جو نہ آنکھیں تو بھلا کیا دیکھیں
خواہش دید میں کیا شرم و ادب رکھتے ہیں
تیرے کوچے میں جو آتے ہیں فقیروں کی طرح
یہ الگ بات بڑا نام و نسب رکھتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.