جو ناروا ہے روا ہو گیا تو کیا ہوگا
جو ناروا ہے روا ہو گیا تو کیا ہوگا
زمانہ اور برا ہو گیا تو کیا ہوگا
چلا ہے میری قیادت میں قافلہ غم کا
جو میں ہی آبلہ پا ہو گیا تو کیا ہوگا
یہ سوچتا ہوں کہ دنیا میں میرا سایا بھی
جو میرے ساتھ بڑا ہو گیا تو کیا ہوگا
عدالتوں میں طرف داریوں کا دور ہے یاں
مرا گواہ ترا ہو گیا تو کیا ہوگا
جسے سنبھال کے رکھا ہے ہم نے دل میں سہیلؔ
وہ زخم پھر سے ہرا ہو گیا تو کیا ہوگا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.