جو نفرتوں کا جمال ٹھہرا
محبتوں کا زوال ٹھہرا
نہ آنکھ روئی نہ دل پسیجا
تمہارا جانا کمال ٹھہرا
تمہاری یادیں جہاں بھی ٹھہریں
وہیں پہ دل میں ملال ٹھہرا
جواب کیونکر دلیل کس کو
ہمارے لب پہ سوال ٹھہرا
جو ہم نے سوچا تھا عشق ہوگا
فقط ہمارا خیال ٹھہرا
وہ سن کے چپ ہیں کہانی اپنی
یہ ہمرا جاہ و جلال ٹھہرا
وہ ہم سے مل کر بھی مل نہ پائے
عجب ہمارا وصال ٹھہرا
وہ خود کے جیسا ہی دوسرا ہے
وہ آپ اپنی مثال ٹھہرا
نہ نیند آوے نہ چین پاویں
ادھورا سپنا وبال ٹھہرا
علیؔ کو یا رب بلاؤ واپس
کہ اس کا جینا محال ٹھہرا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.