جو پا کر بھی کچھ نہیں کھوتے وہ روتے ہیں اس دنیا میں
جو پا کر بھی کچھ نہیں کھوتے وہ روتے ہیں اس دنیا میں
آنسو ہوں دامن پہ کسی کے ہم دھوتے ہیں اس دنیا میں
اندھوں کی بستی میں کب سے آئینے میں بیچ رہا ہوں
مجھ جیسے بھی عقل کے اندھے کم ہوتے ہیں اس دنیا میں
خواب اگر جھوٹے ہوں بھی تو تعبیریں سچی ہوتی ہیں
میری نیند اڑانے والے کب سوتے ہیں اس دنیا میں
جب وہ ملے تھے زخم ہنسے تھے پات ہرے تھے پھول کھلے تھے
کتنی رتیں آئیں بھی گئیں بھی ہم روتے ہیں اس دنیا میں
کانٹوں کی برساتیں پا کر ہم نے تو گل بانٹے لیکن
فصل خوشی کی کاٹنے والے غم بوتے ہیں اس دنیا میں
صدیوں کی تہذیب کے خالق قبریں اپنی چھوڑ گئے ہیں
اور ان قبروں کی مٹی کو ہم ڈھوتے ہیں اس دنیا میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.