جو پس شہرت ہے اس رسوائی کے پیچھے نہ جا
جو پس شہرت ہے اس رسوائی کے پیچھے نہ جا
خامشی کو گنگنا شہنائی کے پیچھے نہ جا
اتنا عرصہ دشت میں رہ کر دل وحشت پسند
آخری وقتوں میں اک دانائی کے پیچھے نہ جا
جاگتی آنکھوں کے خوابوں پر یقیں قائم رہے
نیند بس دھوکہ ہے اس جمہائی کے پیچھے نہ جا
ایک دن خود شاہ صحرا پاؤں چومے گا تیرے
اس لقب کو یاد رکھ پروائی کے پیچھے نہ جا
کچھ بدن اپنی تھکن کے بوجھ سے بھی ہیں نڈھال
ٹوٹتے جسموں کی ہر انگڑائی کے پیچھے نہ جا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.