جو پھرا کے اس نے منہ کو بہ قفا نقاب الٹا
جو پھرا کے اس نے منہ کو بہ قفا نقاب الٹا
ادھر آسمان الٹا ادھر آفتاب الٹا
نہ قفس میں ایسے مجھ کو تو اسیر کیجو صیاد
کہ گھڑی گھڑی وہ ہووے دم اضطراب الٹا
مرے حال پر مغاں نے یہ کرم کیا کہ ہنس ہنس
مرے ننگے سر پہ رکھا قدح شراب الٹا
ترا تشنہ لب جہاں سے جو گیا لحد پہ اس کی
پس مرگ بھی کسی نے نہ سبوے آب الٹا
مری آہ نے جو کھولی یہ قشون اشک بیرق
وہیں برق و رعد لے کر علم سحاب الٹا
جو خیال میں کسو کے شب ہجر سو گیا ہو
نہ ہو صبح کو الٰہی کبھی اس کا خواب الٹا
مرے دم الٹنے کی جو خبر اس کو دی کسی نے
وہیں نیم رہ سے قاصد بہ صد اضطراب الٹا
جو علی کا حکم نافذ نہ فلک پہ تھا تو پھر کیوں
بہ گہہ غروب آیا نکل آفتاب الٹا
اگر اس میں تو سہ غزلہ جو کہے تو کام بھی ہے
نہیں مصحفیؔ مزہ کیا جو دو رو کباب الٹا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.