جو رات بھر ترے خوابوں میں گھومتا ہوگا
جو رات بھر ترے خوابوں میں گھومتا ہوگا
وہ میں نہیں مری صورت کا دوسرا ہوگا
حقیقتوں کا مجھے تجربہ نہیں میں چلا
کوئی سراب مری راہ دیکھتا ہوگا
ہماری قبر کا کوئی نشاں نہیں پھر بھی
ہماری قبر پر اک شخص رو رہا ہوگا
جنوں بنے تو شرارہ وفا بنے تو گلاب
وہ دل کے بارے میں اتنا تو جانتا ہوگا
تمہارے ہاتھ تمہیں کو ہلاک کر دیں گے
ہمارے بعد تمہارا بھی فیصلہ ہوگا
ہر ایک لمحہ ہے مصروف پھر بھی بے مقصد
ہمارے عہد کا انجام جانے کیا ہوگا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.