جو شاہوں کو نہیں حاصل وہ جوہر پاس رکھتا ہے
جو شاہوں کو نہیں حاصل وہ جوہر پاس رکھتا ہے
سکون قلب ہر شہزادۂ افلاس رکھتا ہے
وہ اپنی ذات کو محو قنوت و یاس رکھتا ہے
سمندر خود کو کہتا ہے لبوں پر پیاس رکھتا ہے
ہیں تخت و تاج کی خاطر دیار کفر کے سجدے
مگر مومن فقط اللہ پر وشواس رکھتا ہے
مسلسل چیختا رہتا ہے ہم یہ جنگ جیتیں گے
جو ہر لمحہ شکست فاش کا احساس رکھتا ہے
شرور نفس اور خناس پھر بھی غالب آتے ہیں
اگرچہ وہ لبوں پر سورۂ والناس رکھتا ہے
توجہ کو وہی مرکز وہ تسکین نگاہ و دل
وہ سادہ شخص جو کردار کی بو باس رکھتا ہے
جیو تو اس طرح جیسے وطن کی تم ضرورت ہو
وگرنہ بے ہنر سے کون حنفیؔ آس رکھتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.