جو سولی کے مقدر میں رکھے تھے
جو سولی کے مقدر میں رکھے تھے
ہم ایسے بد نصیبوں کے گلے تھے
ہمارا وقت پورا ہو رہا تھا
کسی کے منہ پہ بارہ بج رہے تھے
اذیت لطف دینے لگ گئی تھی
سو ناخن سے کلائی کاٹتے تھے
محبت مجھ کو کافر کر رہی ہے
مرے دونوں فرشتوں کے گلے تھے
زمیں سونا اگلنے لگ پڑی تھی
مرے ہاتھوں کے چھالے بڑھ رہے تھے
شہنشہ جب ستم ڈھانے پہ آیا
خدا چپ تھا مگر ہم تو لڑے تھے
کوئی سندر پجارن مر گئی تھی
تبھی تو دیوتا روئے ہوئے تھے
کوئی تختی نہیں تھی شہر بھر میں
کہ چوراہوں پہ بس مردے گڑے تھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.