جو صورت عشق کی پیدا نہ کرتا
جو صورت عشق کی پیدا نہ کرتا
تو کوئی حسن کی پوجا نہ کرتا
محبت کا کبھی سودا نہ کرتا
زمانہ آپ کو رسوا نہ کرتا
فراق دید میں تڑپا نہ کرتا
تو دل دنیائے غم پیدا نہ کرتا
بتوں کے عشق میں رسوا نہ کرتا
خدا کچھ اور کرتا یا نہ کرتا
اگر احسان کو بھولا نہ کرتا
بشر دنیا کا منہ کالا نہ کرتا
تمہارے عارض رنگیں کے ہوتے
حسینوں کی کوئی پروا نہ کرتا
سرور دل اگر ہوتا حقیقی
قیامت نت نئی برپا نہ کرتا
بالآخر ہم نے تم پر جان دے دی
یہ عالم تھا کہ مرتا کیا نہ کرتا
اگر ساقی کی آنکھوں میں کھٹکتا
تو بادہ خوار کی پروا نہ کرتا
جو ہوتا ہوش مجھ کو بے خودی میں
وفا کے راز کو افشا نہ کرتا
غنی رہتا نہ دل جو عاشقی سے
تو شاید حسن کو تولا نہ کرتا
ادھر تم بے رخی پر شادؔ رہتے
ادھر میں دل کبھی میلا نہ کرتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.