جو تعلق ہے چمن میں پھول کا خوشبو کے ساتھ
جو تعلق ہے چمن میں پھول کا خوشبو کے ساتھ
ہے وہی رشتہ مسلماں کا یہاں ہندو کے ساتھ
ہے وہی نسبت ہماری سر زمین ہند سے
جو ہے نسبت شاعری میں میر کی اردو کے ساتھ
عارضی ہے حسن دنیا در حقیقت دوستوں
اس لئے ہی امر پالی چل پڑی بھکشو کے ساتھ
لڑ رہے تھے جنگ دونوں مختلف انداز میں
میں تھا حق کے ساتھ اور وہ قوت بازو کے ساتھ
جس طرح سے چاند چمکے بدلیوں کے بیچ میں
کس طرح چہرہ تھا روشن طرۂ گیسو کے ساتھ
کل جسے میں نے سکھائے تھے الف بے تے بلالؔ
بات وہ کرتا ہے مجھ سے آج کل بے تو کے ساتھ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.