جو تری نظر میں پنہاں نہ یہ اعتبار ہوتا
دلچسپ معلومات
(مارچ 65ء )
جو تری نظر میں پنہاں نہ یہ اعتبار ہوتا
مری جاں غبار ہوتی مرا دل مزار ہوتا
کہیں ہم بھی ڈھونڈ لیتے کوئی عافیت کا عنواں
یہ جو بے قرار دل ہے اسے گر قرار ہوتا
کوئی رمز دید ہوتا کہ بہانۂ سکوں ہو
مری آرزو بہلتی اگر انتظار ہوتا
یہ شبان ہجر کٹتیں یہ دل حزیں بہلتا
جو سحر کے آئنے میں کہیں روئے یار ہوتا
کبھی شاخ گل لچک کر خبر بہار دیتی
کہیں سرمئی فضا میں کوئی نغمہ بار ہوتا
نہ جو دل کے آسماں پر کوئی برق سی لپکتی
غم مرگ آرزو ہی مرا غم گسار ہوتا
تری بے رخی پہ کھلتا کبھی درد دل کا مضموں
نہ یہ حرف مختصر گر ترے دل پہ بار ہوتا
- کتاب : Aatish Zeer-e-paa (Pg. 152)
- Author : Sajidah Zaidi
- مطبع : Sajidah Zaidi, Aligarah (1995)
- اشاعت : 1995
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.