جو وفا کے عہد کے پابند ہیں
اب جہاں میں لوگ ایسے چند ہیں
جو لڑیں جمہوریت کے واسطے
اب وہی حق دار قید و بند ہیں
رشک ان پر کیجیے جو آج بھی
دین کی دولت سے بہرہ مند ہیں
سب پہ اپنا آپ ظاہر ہے مگر
جانے پھر بھی لوگ کیوں خرسند ہیں
ہم کو کڑواہٹ سے کچھ مطلب نہیں
ہم جہاں والوں کی خاطر قند ہیں
خوشبوؤں کی آڑ میں پروازؔ اب
بیچتے کچھ لوگ ہر دم گند ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.