جو وفادار نہیں ہو سکتا
جو وفادار نہیں ہو سکتا
وہ مرا یار نہیں ہو سکتا
جو بھی کرتا ہے محبت تجھ سے
وہ سمجھدار نہیں ہو سکتا
خود کو دفتر میں یہ سمجھاتے ہیں
روز اتوار نہیں ہو سکتا
بے وفاؤں سے تعلق رکھنا
میرا معیار نہیں ہو سکتا
عشق میں ہوتا ہے مجرم وہ شخص
جو گرفتار نہیں ہو سکتا
عشق میں ہوتی ہے دشواری پر
عشق دشوار نہیں ہو سکتا
دل سے ہوتی ہیں خطائیں لیکن
دل گنہ گار نہیں ہو سکتا
عشق بھی کر نہ سکے کوئی شخص
اتنا بے کار نہیں ہو سکتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.