جو ضروری ہے وہی کام کر نہیں پا رہا
جو ضروری ہے وہی کام کر نہیں پا رہا
کہ میں زندگی ترے نام کر نہیں پا رہا
وہی دیکھتا ہوا تو مجھے بڑے غور سے
وہی میں جو تجھ سے کلام کر نہیں پا رہا
کسی دوسرے کے بھی بس کی بات نہیں اگر
ترا کام تیرا غلام کر نہیں پا رہا
میں شروع کر کے الجھ گیا ہوں بری طرح
کہ یہ کار عشق تمام کر نہیں پا رہا
نہیں چھپ رہا یہ جنوں بھی مجھ سے کسی طرح
میں تماشہ بھی سر عام کر نہیں پا رہا
کئی لوگ اس سے گلے ملے مرے سامنے
تو میں کس کے ڈر سے سلام کر نہیں پا رہا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.