جدائی کا اگرچہ مرحلہ دشوار بھی تھا
جدائی کا اگرچہ مرحلہ دشوار بھی تھا
نبھانے سے تعلق دل ذرا بیزار بھی تھا
عجب ہر بار جس کے قرب سے تنہا ہوئی میں
مداوا تھا مرا وہ شخص اور آزار بھی تھا
ترے ہی ذکر میں بے چین رہتا ہے مرا دل
تری ہی یاد سے دل شاد دل افگار بھی تھا
سجایا تھا جسے پلکوں پہ نازوں سے وہی خواب
صراحتؔ میری آنکھوں پر ذرا سا بار بھی تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.