جدائی تم سے گوارا نہیں کریں گے ہم
جدائی تم سے گوارا نہیں کریں گے ہم
محبتوں سے کنارا نہیں کریں گے ہم
نشہ کریں گے تری آنکھوں سے مچلنے تک
شراب سے ہی گزارا نہیں کریں گے ہم
یہ کیسے مان لیا تم نے دور رہ کر بھی
کہ انتظار تمہارا نہیں کریں گے ہم
تمہاری یاد دلاتا ہے آئنہ مجھ کو
اس آئنے کو نہارا نہیں کریں گے ہم
بھٹک نہ جائے چکا چوندھ میں کہیں ساگرؔ
فقط یوں خود کو ستارا نہیں کریں گے ہم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.