جدائیوں سے جو پیمان کر رہا ہوں میں
جدائیوں سے جو پیمان کر رہا ہوں میں
یہ مشکلیں تری آسان کر رہا ہوں میں
بلا جواز لگائی نہیں ہے خود کو آگ
بجھے چراغ پہ احسان کر رہا ہوں میں
ذرا بھی خاک اڑائی نہیں ہے وحشت میں
گزرنے والوں کو حیران کر رہا ہوں میں
لگا رہا ہوں جو میں بار بار دل سے تجھے
یہ اپنے جسم کو گلدان کر رہا ہوں میں
مجھے خبر تھی جدائی میں فائدہ ہے مگر
سبھی نے سمجھا کہ نقصان کر رہا ہوں میں
ہے میرے پاس اک اچھی خبر برائے جنوں
ذرا رکو کوئی اعلان کر رہا ہوں میں
جواز کوئی نہیں دوسری محبت کا
یہ اور بات کہ منانؔ کر رہا ہوں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.