جنون بے سر و ساماں بڑے شکیب میں ہے
جنون بے سر و ساماں بڑے شکیب میں ہے
کہ تار اب کوئی دامن میں ہے نہ جیب میں ہے
معاشرہ ہے یہ قائم بہ وصف نادانی
ہر ایک شخص کسی شخص کے فریب میں ہے
بلندیوں پہ چڑھایا ہے زور سے پانی
کیا نہ دھیان کہ بستی بھی اک نشیب میں ہے
خراب جب سے ہوئی باغبان کی نیت
شمیم و ذائقہ کم کم گلاب و سیب میں ہے
جمال ذات رہین تکلفات نہیں
یہ کم نما ہے جو پوشاک دیدہ زیب میں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.