جنون عشق کو بھی ہم علاج غم سمجھتے ہیں
جنون عشق کو بھی ہم علاج غم سمجھتے ہیں
جو دل پر زخم لگتا ہے اسے مرہم سمجھتے ہیں
ہے جس کو اس زمانے میں بس اپنے کام سے مطلب
اسے انسانیت کے واسطے ہم سم سمجھتے ہیں
کہو یہ داستان رنج و غم تم غیر سے جا کر
ہم ایسی بے تکی باتیں بہت ہی کم سمجھتے ہیں
سکون اس کو میسر ہو گیا یہ مل گئی جس سے
نگاہ یار کو ہم پھول پر شبنم سمجھتے ہیں
بنا انسانیت کی ڈال دی جس ذات نے انجمؔ
اسے اہل خرد سرمایۂ آدم سمجھتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.