جنون عشق کو دیکھا ہے اور سمجھا ہے
جنون عشق کو دیکھا ہے اور سمجھا ہے
نہ کہہ سکوں گا کہ یہ آنکھ ہی کا دھوکا ہے
ہر ایک بات پہ دیوانہ وار ہنستا ہے
مجھے بتایا گیا ہے وہ شخص مجھ سا ہے
محبتیں تو فقط اس خدا کی بخشش ہیں
جسے وہ دے دے اسی کا نظام چلتا ہے
بلندیوں پہ پہنچ کر نگاہ نیچی رکھ
تبھی پتہ یہ چلے گا کہاں تو پہنچا ہے
کبھی تھا ابن خدا جن کے واسطے زاہدؔ
اب ان کی آنکھ میں بس دار ہی کا خاکہ ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.