جنون عشق میں شوق زیاں تک کون پہنچے گا
جنون عشق میں شوق زیاں تک کون پہنچے گا
یہاں تک ہم چلے آئے یہاں تک کون پہنچے گا
تمہاری بزم میں یہ سوچ کر ہم مسکرائے ہیں
تمہاری بزم میں سوز نہاں تک کون پہنچے گا
کوئی مندر میں بیٹھا ہے کوئی مسجد میں بیٹھا ہے
بتاؤ جستجوئے لا مکاں تک کون پہنچے گا
جہاں ہر وقت ہو پیش نظر بس موت کا کھٹکا
وہاں پھر مقصد عمر رواں تک کون پہنچے گا
یہ دنیا کھو رہی ہے جلوہ ہائے حسن دنیا میں
تمہارے حسن اور میرے بیاں تک کون پہنچے گا
یقین دشمناں تو ہے یقین دوستاں کیا ہے
جہاں میری نظر پہنچی وہاں تک کون پہنچے گا
جسے دیکھو وہی راجےؔ طلب گار مسرت ہے
ہمارے رنج و غم کی داستاں تک کون پہنچے گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.