جنون عشق نہ کر اضطراب کی توہین
جنون عشق نہ کر اضطراب کی توہین
یہ آہ نیم شبی ہے شباب کی توہین
جس انجمن کو بنایا تھا ہم نے رشک ارم
وہیں ہوئی دل خانہ خراب کی توہین
یہی تضاد تو رونق فروز عالم ہے
نہیں یہ تیرہ شبی آفتاب کی توہین
نظر اٹھا کہ نظاروں میں جان پڑ جائے
حجاب کم نظری ہے حجاب کی توہین
خیال توبہ مجھے یوں تو ہے مگر ساقی
نہ ہوگی مجھ سے شب ماہتاب کی توہین
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.