جنون عشق سے حل یہ سوال ہو نہ سکا
جنون عشق سے حل یہ سوال ہو نہ سکا
شعور ہو نہ سکا یا وصال ہو نہ سکا
فراق پردۂ حسن و جمال ہو نہ سکا
جدا نظر سے فروغ خیال ہو نہ سکا
زہے سرور تمنا زہے نشاط امید
وفور کیف طلب میں سوال ہو نہ سکا
ستم ستم سے جھلکتی رہی بہار کرم
کبھی جلال حجاب جمال ہو نہ سکا
جو اشک آنکھ میں آیا وہ مسکراتا ہوا
دل ملول خراب ملال ہو نہ سکا
جراحتوں میں اضافہ تو ہو گیا اے دل
تلافیوں سے اگر اندمال ہو نہ سکا
فسردہ ہو کے غم دوست جس سے روٹھ گیا
کسی خوشی سے وہ دل پھر نہال ہو نہ سکا
حجاب شعر و سخن میں بہائے لاکھ آنسو
مگر فرو کبھی دل کا ابال ہو نہ سکا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.