جنون عشق یہ اچھا صلہ دیا تو نے
جنون عشق یہ اچھا صلہ دیا تو نے
زمانے بھر کی نظر سے گرا دیا تو نے
صبا بھی ڈھونڈھتی پھرتی ہے خاک کو میری
مٹا مٹا کے یہاں تک مٹا دیا تو نے
مرے لئے ہی کمی ہے ترے کرم میں کریم
کہ بے طلب کو بھی حد سے سوا دیا تو نے
وگرنہ میں کیا جہاں میں مری حقیقت کیا
ترا کرم ہے کہ جو کچھ عطا کیا تو نے
گواہی دیتی ہیں بربادیاں اثرؔ تیری
کسی کے عشق میں خود کو مٹا دیا تو نے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.