جنون شوق میں کچھ ایسا کھو گیا ہوں میں
جنون شوق میں کچھ ایسا کھو گیا ہوں میں
کہ وہ نظر میں ہیں اور ان کو ڈھونڈھتا ہوں میں
کفن سے اس لئے اب منہ کو ڈھانپتا ہوں میں
گناہ گار ہوں دنیا سے جا رہا ہوں میں
تری تلاش تری جستجو تری دھن میں
عدم سے عالم ہستی میں آ گیا ہوں میں
کفن کی اوپری چادر بھی کھنچ گئی تن سے
لٹا ہوں جب سر منزل پہنچ گیا ہوں میں
نہ جانے یہ مری قسمت ہے یا تری حکمت
جو مل گیا ہے کہیں تو تو کھو گیا ہوں میں
نہ روشنی ہے کوئی راہ میں نہ رہبر ہے
اکیلا منزل مقصد پہ جا رہا ہوں میں
یہ زندگی بھی کوئی زندگی ہے اے نشترؔ
کسی کی ایک جھلک کو ترس رہا ہوں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.