جنوں ہی کے علمبردار تھے ہم
سو دنیا کے لیے بے کار تھے ہم
کسی کی راہ میں حائل ہوئے تھے
کسی کو سایۂ دیوار تھے ہم
پہنچ میں تھے ہماری چاند سورج
مگر جگنو کے پیروکار تھے ہم
ہمیں تقریر کرنا بھی تھا لازم
اور اس پر صاحب کردار تھے ہم
بغاوت تو ہمارے خون میں تھی
کہ اک جرأت کی پیداوار تھے ہم
اذان عشق ہوتی تھی جہاں سے
اسی مسجد کی اک مینار تھے ہم
تری قربت ہمیں حاصل نہیں تھی
تری فرقت کے تو حق دار تھے ہم
مخالف ہو گئے ناراض تو کیا
نتیجہ کے لیے تیار تھے ہم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.