Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

جنوں کے دم سے آخر مرتبہ کیسا ملا مجھ کو

عرفان ستار

جنوں کے دم سے آخر مرتبہ کیسا ملا مجھ کو

عرفان ستار

MORE BYعرفان ستار

    جنوں کے دم سے آخر مرتبہ کیسا ملا مجھ کو

    ابھی فرہاد و قیس آئے تھے کہنے مرحبا مجھ کو

    کسی صورت بھی رد ہوتا نہیں یہ فیصلہ دل کا

    نظر آتا نہیں کوئی بھی تجھ سا دوسرا مجھ کو

    سر کنج تمنا پھر خوشی سے گنگناؤں گا

    اگر وہ لوٹ کر آئے تو پھر تم دیکھنا مجھ کو

    نہ جان‌ رشک سے غصے سے غم سے یا رقابت سے

    یہ کس انداز سے تکتا ہے تیرا آئنہ مجھ کو

    کھلے تو سب زمانوں کے خزانے ہاتھ آ جائیں

    در اقلیم ہفت عالم ہے وہ بند قبا مجھ کو

    گماں میں بھی گماں لگتی ہے اب تو زندگی میری

    نظر آتا ہے اب وہ خواب میں بھی خواب سا مجھ کو

    کثافت بار پا سکتی نہیں ایسی لطافت میں

    کرم اس کا کہ بخشا دل کے بدلے آبلہ مجھ کو

    صبا میری قدم بوسی سے پہلے گل نہ دیکھے گی

    اگر وحشت نے کچھ دن باغ میں رہنے دیا مجھ کو

    نہ نکلی آج گر کوئی یہاں یکجائی کی صورت

    تو کل سے ڈھونڈتے پھرنا جہاں میں جا بجا مجھ کو

    گزر گاہ نفس میں ہوں مثال برگ آوارہ

    کوئی دم میں اڑا لے جائے گی باد فنا مجھ کو

    وہ دل آویز آنکھیں وہ لب و رخسار وہ زلفیں

    نہیں اب دیکھنا کچھ بھی نہیں اس کے سوا مجھ کو

    ازل سے تا ابد دنیا سے لے کر آسمانوں تک

    نظر آتا ہے تیری ہی نظر کا سلسلہ مجھ کو

    مرے ہونے سے ہی کچھ اعتبار اس کا بھی قائم ہے

    جنوں تم سے نمٹ لے گا جو دیوانہ کہا مجھ کو

    کوئی عرفانؔ مجھ میں سے مجھے آواز دیتا ہے

    ارے تو سوچتا کیا ہے کبھی کچھ تو بتا مجھ کو

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے