جنوں کے دور میں ایسی بھی اک گھڑی آئی
جنوں کے دور میں ایسی بھی اک گھڑی آئی
کہ اپنے حال پہ بے ساختہ ہنسی آئی
وہیں دیا ہے سہارا جھلک دکھا کے مجھے
جہاں بھی ذوق طلب میں مرے کمی آئی
ہے اپنا ذوق محبت ورائے ذوق جہاں
کہ تم نے ظلم کئے مجھ میں تازگی آئی
فراز طور ہو اس میں کہ بزم حسن و جمال
اڑائے ہوش جہاں بھی تجھے ہنسی آئی
مذاق کفر کی تو نے ہی تو بنا ڈالی
کہ تو نہ سامنے آیا نہ بندگی آئی
چلا جو کوچۂ جاناں کی سمت میں نخشبؔ
تو دور تک مجھے سمجھانے زندگی آئی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.