جنوں کی اک مکمل داستاں معلوم ہوتی ہے
جنوں کی اک مکمل داستاں معلوم ہوتی ہے
مری ہستی تماشائے جہاں معلوم ہوتی ہے
محبت کو یہ دنیا وجہ غم کہتی ہے کیوں آخر
مجھے تو یہ نشاط بے کراں معلوم ہوتی ہے
اک ایسا وقت بھی آتا ہے دوران محبت میں
دل مضطر کی ہر دھڑکن فغاں معلوم ہوتی ہے
خدا شاہد ہے جس دن سے نگاہیں تم نے پھیریں ہیں
مجھے یہ زندگی بار گراں معلوم ہوتی ہے
خلوص و مہر و الفت جذبۂ ایثار کس میں ہے
ضیاؔ یہ بات وقت امتحاں معلوم ہوتی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.