جنوں کچھ کر گزرنے کے لیے ہے
جنوں کچھ کر گزرنے کے لیے ہے
دلوں کے زخم بھرنے کے لیے ہے
ترا یوں چھوڑ جانا میرے دل کی
کسک بن کر اترنے کے لیے ہے
زمانہ بھر کا مجھ پر ظلم ڈھانا
تری امید کرنے کے لیے ہے
جہاں سے کیا چھپانا یہ محبت
یہ خوشبو عام کرنے کے لیے ہے
تمہاری ہاں نہیں کا فیصلہ اب
مرے جینے کے مرنے کے لیے ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.