جنوں میں ہم اگرچہ مستقل خاموش رہتے ہیں
جنوں میں ہم اگرچہ مستقل خاموش رہتے ہیں
خرد کی سازشوں سے بھی مگر باہوش رہتے ہیں
سفر جاری ہے صدیوں سے ہمارا نبض عالم میں
نگاہوں سے زمانے کی مگر روپوش رہتے ہیں
ہمارے حوصلوں کو آزمانا سوچ کر ظالم
قبیلے میں ہمارے سب کفن بر دوش رہتے ہیں
نہیں پہچانتی جو وقت مٹ جاتی ہیں وہ قومیں
نہ ان میں حوصلے باقی نہ ان میں جوش رہتے ہیں
ہماری قوم پر طاری ہے گہری نیند کچھ ایسی
کہ جیسے خواب میں ڈوبے ہوئے خرگوش رہتے ہیں
غم دوراں غم جاناں غم ہجراں غم یاراں
یہ سارے غم ہمیشہ مجھ سے ہم آغوش رہتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.