جنوں سے کسب جو کر لی ہے بے خودی میں نے
جنوں سے کسب جو کر لی ہے بے خودی میں نے
محمد طالب الرحمن انعامدار طالب
MORE BYمحمد طالب الرحمن انعامدار طالب
جنوں سے کسب جو کر لی ہے بے خودی میں نے
غم فراق کو بخشی ہے زندگی میں نے
نہ دور میرے تصور سے جا مرے ہمدم
ترے خیال کو سمجھا ہے بندگی میں نے
نہیں یہ شیوۂ الفت کہ حسن ہو رسوا
پسند تیرے لئے کی ہے خامشی میں نے
نہیں ہے خوف مجھے تیرگی کا راہوں کی
کہ ظلمتوں میں بھی کر لی ہے روشنی میں نے
چھپا رہا تھا مگر سادگی مری طالبؔ
پتے کی بات بھی کہہ دی ہنسی ہنسی میں نے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.