جستجو اب کہاں باقی ہے تجھے پانے کی
جستجو اب کہاں باقی ہے تجھے پانے کی
ایک ہی ضد ہے زمانے سے گزر جانے کی
میں وہ صحرا ہوں جو ہر سمت سے بکھرا ہوا ہے
اور اسی صحرا سے خواہش ہے الجھ جانے کی
ہجر میں اب کہاں ملتا ہے سکوں پہلے سا
اور بکھری ہوئی ہر چیز ہے کاشانے کی
شہر کی بھیڑ میں گم ہو گئے مے خوار سبھی
رونقیں پہلی سی باقی نہیں میخانے کی
ہم تو زندہ ہیں تری چاہ میں پیاری دنیا
اور طلب کچھ بھی نہیں ہے ترے دیوانے کی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.