جستجو میں وہ دور بھی آیا
جستجو میں وہ دور بھی آیا
ہم نے منزل کو آپ ٹھکرایا
اپنے سایہ کو جب سے اپنایا
کوئی سورج نہ میرے پاس آیا
پھول اس کی طرف بڑھے اکثر
جس نے کانٹوں سے دل کو بہلایا
روح کونین جھوم جھوم گئی
ہم نے الفت کا گیت جب گایا
دل میں کیا کچھ نہ تھا مرے لیکن
ان سے اک بات بھی نہ کہہ پایا
جگمگانے لگا جہان خیال
کون یادش بہ خبر یاد آیا
شوق منزل تھا اے بہارؔ مگر
منزل آئی تو اور گھبرایا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.