کعبہ نظر میں ہے نہ ہے بت خانہ آج کل
کعبہ نظر میں ہے نہ ہے بت خانہ آج کل
رہتی ہے گرم محفل رندانہ آج کل
جو پارسا تھا ہے وہی مستانہ آج کل
کیا کھل گیا ہے پھر در مے خانہ آج کل
رکتا نہیں کہیں ترا دیوانہ آج کل
قسمت بنی ہے گردش پیمانہ آج کل
پہلی سی بزم ناز رہی اور نہ سوز و ساز
کیوں ڈھونڈھتا ہے شمع کو پروانہ آج کل
مینا و مے کی خیر ہو جام و سبو کی خیر
پھر ہو رہی ہے لغزش مستانہ آج کل
آئی بہار جوش کا ساماں لئے ہوئے
پھر مستیوں میں ہے ترا دیوانہ آج کل
غربت میں پا رہا ہوں عجب لطف زندگی
اپنا نظر میں ہے نہ ہے بیگانہ آج کل
کیا پوچھتے ہو ضبطؔ کا مسکن بتائیں کیا
ہے اک حریم ناز میں کاشانہ آج کل
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.