کاگا بولے من کے سونے آنگن میں
کاگا بولے من کے سونے آنگن میں
کاجل بھیگے تو رنگ اترے جیون میں
جانے کون چرا لیتا ہے درشن میں
ہر پل جو آکرتی رہتی ہے من میں
تو کس دیس گئی ست رنگی پھول کھلا
دل اب بھی پھرتا ہے تیرے مدھوبن میں
من کی کوملتائیں باندھی جاتی ہیں
آخر بنجارے لفظوں کے بندھن میں
کیا ہے سچے پریمی کے من مندر میں
ہو پنگھٹ کی اچھا پوری ساون میں
سندر سندر مکھڑا دیکھا یحیٰؔ جی
صبحیں کھو جائیں نینوں کے درشن میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.