کاکل و رخ ہی نہیں شام و سحر اور بھی ہیں
کاکل و رخ ہی نہیں شام و سحر اور بھی ہیں
ایک تم ہی نہیں ارمان نظر اور بھی ہیں
داغ دل اور بھی ہیں زخم نظر اور بھی ہیں
شعلۂ گل کے سوا شعلۂ تر اور بھی ہیں
حسن والے تری ان نیچی نگاہوں کی قسم
محفل حسن کے آداب نظر اور بھی ہیں
اک غم دوست پہ موقوف نہیں بیتابی
مرکز سلسلۂ درد جگر اور بھی ہیں
مسجد و دیر و خرابات پہ کچھ ختم نہیں
دل سلامت تو گلستان بشر اور بھی ہیں
راہبر تھک گئے اب دیکھیے کیا ہوتا ہے
قافلے کو ابھی درپیش سفر اور بھی ہیں
رہنماؤں کے نشانات قدم ہی پہ نہ چل
ہم سفر شمع سر راہ گزر اور بھی ہیں
زور بازو پہ نہیں بس دل انساں کی قسم
چاہے انساں تو رہ فتح و ظفر اور بھی ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.