کالے کوؤں نے تباہی وہ مچائی توبہ (ردیف .. ے)
کالے کوؤں نے تباہی وہ مچائی توبہ
باغ کے طوطے اڑے باغ میں امرود نہ تھے
میرے بارے میں بڑے لوگوں نے کیا کیا نہ کہا
واقعہ یہ کہ جنہیں سننا تھا موجود نہ تھے
مسجدیں بین کیے جاتی تھیں خاموشی سے
سجدہ گاہیں تھی مگر ساجد و مسجود نہ تھے
ایک کو سجدہ کیا ایک بسایا دل میں
اچھے لگتے تھے مجھے بت مرے معبود نہ تھے
ان کے ہوتے ہوئے کیا قوم ترقی کرتی
مقتدر تھے وہ کوئی صاحب بہبود نہ تھے
تم سے پہلے بھی کہاں اچھے تھے اتنے لیکن
بگڑے سنورے ہوئے حالات تھے نابود نہ تھے
میں نا کہتا تھا احد ہوتے ہیں لا حد سارے
خان حسرتؔ کے ارادے کبھی محدود نہ تھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.