کام آیا نہ ہوس کا بھی سہارا یارو
کام آیا نہ ہوس کا بھی سہارا یارو
سخت تھا مرحلۂ ترک تمنا یارو
بار عشرت تو نہیں ہے کہ رفاقت ڈھونڈیں
بار غم کا ہے اٹھاؤ اسے تنہا یارو
آج کے بعد نہ ہو بار سماعت شاید
میرا شکوہ کہ جو تھا شکوۂ بے جا یارو
اتنی بھی خوںن شدن دل کی شکایت کیوں ہے
تھا یہ منجملۂ آداب تمنا یارو
میں نہیں شاکیٔ بیداد زمانہ کہ میں ہوں
اپنی ہی روشنیٔ طبع کا مارا یارو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.