کام ایسا نہ کوئی کر پیارے
کام ایسا نہ کوئی کر پیارے
جس میں رسوائی کا ہو ڈر پیارے
کیا تعجب کہ آج کے انساں
گھر بنائیں جو چاند پر پیارے
غم کا دریا اداسیوں کا شجر
ہے یہی حاصل ہنر پیارے
نیم جاں ہیں تمام غنچہ و گل
یہ ہواؤں کا ہے اثر پیارے
دل میں شمعیں تمہاری یادوں کی
جلتی رہتی ہیں رات بھر پیارے
تیری نظریں سکون پائیں جہاں
وہ تو آزرؔ کا ہے جگر پیارے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.