کام ہوں گے نہ کچھ بھی دعا کے سوا
کام ہوں گے نہ کچھ بھی دعا کے سوا
یعنی کوئی نہیں ہے خدا کے سوا
سچ کہوں گا تو مصلوب کر دے گا وہ
اور دے گا بھی کیا اس سزا کے سوا
بھول کر بھی نہ ان سے الجھنا کبھی
جن کا کوئی نہیں ہے خدا کے سوا
یہ اندھیرے میں روشن ہے جو اک دیا
اس کا کوئی نہیں ہے ہوا کے سوا
وہ جو اٹھ کر گیا میری دہلیز سے
اس کو کیا چاہیے تھا وفا کے سوا
آج احمدؔ یہ احساس ہم کو ہوا
کوئی اپنا نہیں ہے خدا کے سوا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.