کام اک یہ ترے عاشق نے بڑا خوب کیا
کام اک یہ ترے عاشق نے بڑا خوب کیا
خون سے لکھ کے روانہ تجھے مکتوب کیا
یہ بھی کیا کم ہے تری بزم کے ہر سامع نے
میرے شعروں کو تری ذات سے منسوب کیا
اک مرے قتل پہ واویلا مناسب تو نہیں
شر پسندوں نے تو عیسیٰ کو بھی مصلوب کیا
جسم پھولوں سا تھا سینے میں رکھا تھا پتھر
حوصلہ دیکھیے میں نے اسے محبوب کیا
کتنے دیوانوں کو فرزانہ کیا ہے تو نے
کتنے فرزانوں کو تجھ عشق نے مجذوب کیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.