کام کچھ تو مرا لہو آیا
کام کچھ تو مرا لہو آیا
باغ میں موسم نمو آیا
ہجر میں تیرے مجھ پہ کیا گزری
آج تک پوچھنے نہ تو آیا
جس طرح میں نے تجھ کو یاد کیا
یاد یوں کب کسی کو تو آیا
تیرا کوچہ ہے یا کوئی مقتل
جو بھی آیا لہو لہو آیا
میں اسی کی طرح ملا اس سے
آئنہ بن کے روبرو آیا
ختم دور خیال و خواب ہوا
لمحۂ ترک آرزو آیا
راستے دیر تک رہے روشن
دور تک میرے ساتھ تو آیا
یاد آئی کسی کی پھر خاورؔ
دل سے آنکھوں میں پھر لہو آیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.