کام پہلی ہی ملاقات میں کر جاتا ہوں
کام پہلی ہی ملاقات میں کر جاتا ہوں
آنکھ میں آتے ہی میں دل میں اتر جاتا ہوں
پہلے لکھتا ہوں کوئی شعر بہت مشکل سے
اور پھر اس کو سناتے ہوئے مر جاتا ہوں
یوں تو طوفان بھی گھبراتے ہیں مجھ سے لیکن
آپ جب شور مچاتا ہوں تو ڈر جاتا ہوں
ایسے چھپ چھپ کے لگاتار ترے کوچے میں
میرا جانا تو نہیں بنتا مگر جاتا ہوں
سارا دن گزرے ہے اب خود کو اکٹھا کرتے
رات ہوتی ہے تو میں پھر سے بکھر جاتا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.