کاندھوں پہ ان کے اپنا یہ سر تھوڑی دیر تھا
کاندھوں پہ ان کے اپنا یہ سر تھوڑی دیر تھا
جنت میں زندگی کا سفر تھوڑی دیر تھا
ملنے کے بعد ان سے فقط اتنا یاد ہے
میرا وجود میرا ہنر تھوڑی دیر تھا
محفل میں نام کا ترے چرچا جو آ گیا
میں کیا بتاؤں تجھ کو کدھر تھوڑی دیر تھا
بانہوں میں آ گئے وہ اچانک ہی جب میری
میں سچ بتاؤں مجھ میں بھی ڈر تھوڑی دیر تھا
ساتھی بھی ساتھ اپنے کھلونے بھی خواب بھی
ساحل کی ریت پہ کوئی گھر تھوڑی دیر تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.