کانٹے رسوائی کے ہٹا دینا
کانٹے رسوائی کے ہٹا دینا
پھر ہمیں پیار سے سزا دینا
خود کو دیکھا نہیں کئی دن سے
ہاتھ میں اس کے آئنہ دینا
ہو سکے تو ہمارے نام کا بھی
اک دیا طاق میں جلا دینا
یہ محبت نہیں تو پھر کیا ہے
دیکھ کر مجھ کو مسکرا دینا
وہ محبت پہ میری شک نہ کرے
اس کو اشرفؔ یہ مشورہ دینا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.