Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

کارواں دیر سے تیار ہے جانے کے لیے

مریم فاطمہ

کارواں دیر سے تیار ہے جانے کے لیے

مریم فاطمہ

MORE BYمریم فاطمہ

    کارواں دیر سے تیار ہے جانے کے لیے

    ہم ہی بیٹھے ہیں کوئی سوگ منانے کے لیے

    یہ تو اب ختم ہوئی یاد ہی کرتے کرتے

    دوسری عمر ملے تجھ کو بھلانے کے لیے

    جس نے ظلمت میں ہمیں چھوڑ دیا تھا تنہا

    آ گیا شمع وہ تربت پہ جلانے کے لیے

    بیچ محفل میں تماشہ مجھے کرنا ہی پڑا

    اس کو پیمان وفا یاد دلانے کے لیے

    کہکشاں پھول دھنک سب ہیں مگر دنیا میں

    رنگ کم ہیں تری تصویر سجانے کے لیے

    عشق میں اپنے انہیں دعویٔ وحشت بھی ہے

    اور بیٹھے ہیں گریبان سلانے کے لیے

    راز کچھ بھی نہیں ہے غیر کہ باتوں میں نہ آ

    سب بہانے ہیں تجھے پاس بٹھانے کے لیے

    کیا ترا ہوگا زمانہ یہ ہوا ہے کس کا

    تو نے کیوں چھوڑ دیا مجھ کو زمانہ کے لیے

    اس قدر روح میں شامل تھی کہانی اس کی

    مجھ کو مٹنا ہی پڑا اس کو مٹانے کے لیے

    وائے قسمت کے اسے اب ہے وفا کی حسرت

    جب مراسم ہی نہیں کوئی نبھانے کے لیے

    کنج زندان میں پھر نکہت گل پھیل گئی

    پھر بہار آ گئی بلبل کو رلانے کے لیے

    خواب بھی آنکھ میں بیدار ہوئے جاتے ہیں

    کون آیا ہے مجھے شام سلانے کے لیے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے